بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 69ویں برسی

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 69ویں برسی

لاہور: 11 ستمبر بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کا دن ہے۔ وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ء میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

انہوں نے حصول منزل کے لئے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرا۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی ساری زندگی بر صغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کیے لیے صرف کر دی۔

ان کی پالیسی دیانتداری و ایمانداری کی تھی اگر ہم پاکستان کو محمد علی جناح کی پالیسی کے مطابق لے کر چلیں تو ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں