سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات

سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی: بھارتی شہری بننے والے سابق پاکستانی شہری اور موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پرائم منسٹر آفیس نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کھینچی گئی تصاویر میں نریندر مودی اورعدنان سمیع خان کے اہل خانہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عدنان سمیع خان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیں، جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس ملاقات کو نمایاں جگہ دی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور عدنان سمیع خان کے اہل خانہ کے درمیان 40 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

جب کہ عدنان سمیع خان مسکرا رہے ہیں۔اس موقع پر عدنان سمیع خان نے نریندر مودی کو سعودی عرب کے شہر مدینہ شریف سے لائی گئی مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا۔بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات پر عدنان سمیع خان نے نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی میزبانی کی تعریف بھی۔عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’نریندر مودی نے انہیں پیار اور عزت بخشی۔

عدنان سمیع خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش جرمن نژاد بیوی رویا علی خان سے ہوئی، جن سے انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی، عدنان سمیع خان کی اس سے قبل 2 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔یاد رہے عدنان سمیع خان کو یکم جنوری 2016 کو بھارتی شہریت دی گئی، جس پر عدنا ن سمیع نے جشن بھی منایا تھا