عمران جلسے کی ناکامی پر ناراض، لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

عمران جلسے کی ناکامی پر ناراض، لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قرطبہ چوک میں ہونے والے ناکام جلسے کے بعد لندن سے واپسی پر لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن تک لاہور میں ہی ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسے کی ناکامی پر لاہور کی مقامی قیادت سے کافی ناراض ہیں اسی لئے انہوں نے اب خود این اے 120 کی الیکشن مہم کو چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن میں پارٹی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور این اے 120 کی الیکشن مہم کو خود مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان 17 ستمبر تک لاہور میں ہی قیام کرینگے۔

یاد رہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو حلقے سے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں