'پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو آزادی کپ کرانے میں مشکل ہوتی'

'پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو آزادی کپ کرانے میں مشکل ہوتی'

 لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آئی سی سی آفیشلز جائلز کلارک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور آج اس کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی ورلڈ الیون سیریز میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ پی ایس ایل فائنل نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولے۔ انہوں نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پرسکون ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے تمام ممبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کل میچ دیکھنے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُمید ہے ورلڈ الیون کی آمد سری لنکا کے پاکستان آنے کے دروازے کھولے گی اور پاکستانی حکومت اور عوام نے زبردست قدم اٹھایا ہے۔

جائلز کلارک نے بتایا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے طویل سفر طے کرنا پڑا اور پی سی بی، رمیز راجا کی کوششوں سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔ جائلز کلارک نے کہا میں پاکستانی حکومت اور خاص طور پر سیکیورٹی اداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سیریز کے لئے بہتر انتظامات کئے ہیں۔

جائلز کلارک نے مزید کہا 2011 سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے اور پی ایس ایل فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو آزادی کپ کرانے میں مشکل ہوتی جبکہ اینڈی فلاور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں