'تمام اداروں کو اپنی ذمے داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں'

'تمام اداروں کو اپنی ذمے داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں'

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی سے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور ناانصافی افراتفری اور انارکی کی طرف لے جاتی ہے جب کہ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کرتی ہے اور آئین و قانون کے مطابق ہی بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججز کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے۔ کوئی اتھارٹی یا ریاستی ادارہ آئین کے خلاف کام کرے تو عدلیہ کو ریویو کا اختیار ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انصاف، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے جب کہ قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کا تحفظ اور بچاؤ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین بالاتر ہے تمام اداروں کو اپنی ذمے داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں