ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منا رہی ہے، اینڈی فلاور

ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منا رہی ہے، اینڈی فلاور

لاہور: ورلڈ الیون کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے یہ خوشی کی بات ہے اور آیندہ دنوں میں یہاں بہت ہی دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی کیونکہ 2009  کے بعد سے پاکستان  کے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ  سے محروم رہے ۔

اینڈی فلاور نے کہا ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں اور مجھے کوچ کی حیثیت سے ورلڈ الیون کی نمائندگی پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے 90 کی دہائی میں زمبابوے کرکٹ کی بہت مدد کی۔ اب پاکستان کرکٹ نے 8 برس کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے اور ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منا رہی ہے۔

ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا پاکستانی عوام کی میزبانی پر ان کے شکر گزار ہیں اور ورلڈ الیون ایک مضبوظ ٹیم ہے اور مورکل ورلڈ الیون میں اس لیے شامل ہیں وہ نئی گیند سے ایک خطرناک بولر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں