شریف خاندان کی جنوبی پنجاب میں شوگر ملز کی منتقلی غیر قانونی قرار

شریف خاندان کی جنوبی پنجاب میں شوگر ملز کی منتقلی غیر قانونی قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شریف خاندان کی تین شوگر ملوں، حسیب وقاص شوگر مل، چوہدری شوگر مل اور اتفاق شوگر مل کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

چیف جسٹس نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے جس میں تینوں شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شوگر ملوں کو ان ہی علاقوں میں متنقل کیا جائے جہاں وہ موجود تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں