کافی کا استعمال ناگہانی اموات کے امکانات 22 فیصد کم کر دیتی ہے

کافی کا استعمال ناگہانی اموات کے امکانات 22 فیصد کم کر دیتی ہے

نیویارک:چائے اور کافی کو نہ صرف تھکاوٹ دور کر نے بلکہ تروتازہ رہنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔کافی کے انسانی زندگی پرحیران کن فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
حالیہ تحقیق کے مطابق کافی کا زیادہ استعمال بیماریوں نے دور رکھتا ہےاور کافی وزن کم کر نے بھی بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کی روزانہ مقدار اور عمومی صحت میں تعلق کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ2 کپ کافی کے اضافی استعمال سے ناگہانی موت کے امکانات مزید 22 فیصد کم ہورہے تھے چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ہو۔
سروے کے مطابق 45 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کیلئے 2 کپ اضافی کا استعمال کرنے کا یہی فائدہ 30 فیصد تک دیکھا گیا۔ دوسری جانب نسبتاً کم عمر والے افراد میں زیادہ کافی استعمال کرنے کے فوائد اتنے نمایاں اور واضح نہیں ہوتے ۔
ماہرین کے مطابق کافی کے استعمال سے انسانی مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ دلی امراض پیدا ہونے کا خدشہ بہت کم ہو جا تا ہے۔