نواز شریف میرا مشورہ مان لیتے تو عزت بچ جاتی، سراج الحق

نواز شریف میرا مشورہ مان لیتے تو عزت بچ جاتی، سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی کا احتساب مارچ اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہے۔ سراج الحق نے دیگر قائدین کے ہمراہ منصورہ سے روانگی کے وقت دعا مانگی اور داتا دربار میں کارکنان سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا احتساب مارچ عوام اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہے کیونکہ ملک میں کرپٹ سسٹم اور کرپٹ اشرافیہ کا راج ہے اور پاناما کیس میں جن کے نام ہیں سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم باہر چلا گیا اور زرداری کو کلین چٹ دی گئی جبکہ نیب کا جو طریقہ ہے ایسا لگ رہا ہے کہ نواز شریف کو بھی کلین چٹ پکڑا دیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف میرا مشورہ مان لیتے تو عزت بچ جاتی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریفرینس دائر ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس ملک میں کرپٹ سسٹم اور کرپٹ اشرافیہ کا راج ہے جس آدمی نے پرویز مشرف کا ساتھ دیا ہے تمام جماعتیں ایسے کارکنان کو پارٹیوں سے باہر نکالیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں