اقوام متحدہ نے روہنگیا ئی مسلمانوں کے لیے 7کروڑ 70لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کر دی

اقوام متحدہ نے روہنگیا ئی مسلمانوں کے لیے 7کروڑ 70لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کر دی

بنگلہ دیش :بنگلہ دیش میں پناہ کیلئے روہنگیا مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد تین لاکھ مسلمان پناہ گزین بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر نے جنوبی بنگلہ دیش اقوام متحدہ کے میں تقریباً 3 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے 7کروڑ 70لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے ۔
بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ہزاروں پناہ گزین تاحال میانمار کی سرحد کے قریبی شہر" 'کوکس بازاوں"میں عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اور ان کی خوراک کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جبکہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف لندن سمیت تمام مما لک میں ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں۔