بے نظیر بھٹو قتل کیس، سزا پانیوالے پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

بے نظیر بھٹو قتل کیس، سزا پانیوالے پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بینظیر قتل کیس میں سزا پانے والے دو سابق پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب جبکہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق پولیس افسران کی اپیلوں پر ابتدائی سماعت کی۔ سعود عزیز اور خرم شہزاد کی جانب سے وکیل غنیم ابیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 17، 17 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

سابق پولیس افسران بے گناہ ہیں ان کی سزا کالعدم قرار دی جائے۔ عدالت عالیہ نے دونوں اپیلیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں