گرفتاری کا ڈر، پیپلز پارٹی رہنما علی مدد جتک عدالت سے فرار

گرفتاری کا ڈر، پیپلز پارٹی رہنما علی مدد جتک عدالت سے فرار

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیر خوراک اور پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک عدالت سے فرار ہو گئے۔ ملزم علی مدد جتک کے خلاف کیس کی سماعت کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے عبوری ضمانت خارج کی تو پیپلز پارٹی رہنما علی مدد جتک گرفتاری سے بچنے کے لئے رفو چکر ہو گئے۔

سابق وزیر پر گزشتہ سال اپنے بھائی اور بیٹے کے ہمراہ 2 افراد کے قتل کا الزام ہے اور علی مدد جتک پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر بھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں