'دہشت گردی کیخلاف دنیا بھر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا'

'دہشت گردی کیخلاف دنیا بھر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا'

سوات: پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین دونوں دوست ہی نہیں بلکہ اسٹریجٹک پارٹنر بھی ہے اس لیے چین پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ سن وی ڈونگ نے کہا کہ سوات میں افواج پاکستان نے دہشت گردی ختم کر کے مثالی امن قائم کیا جسے دیکھ کر مُسرت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اگلے سال سے سوات کے پانچ نوجوان کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ چائنہ نے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں