افغان مسئلے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرنا ہو گا، خواجہ آصف

افغان مسئلے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرنا ہو گا، خواجہ آصف

تہران: وزیر خارجہ خواجہ آصف جو ایران کے سرکاری دورے پر ہیں اور انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں خطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں کو افغان مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تہران دورے کا مقصد افغانستان کے پڑوسیوں کو کچھ معاملات پر اتفاق رائے کے لیے تیار کرنا ہے اور افغانستان میں امن پورے خطے پر وسیع اثرات مرتب کرے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایک عشرے سے افغانستان میں امن کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ امریکی فوج افغانستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں