نااہلی کے بعد نوازشریف کو بہت محبت ملی ہے

 نااہلی کے بعد نوازشریف کو بہت محبت ملی ہے

لاہور:سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس راستے پہ نکلے ہیں وہ آسان نہیں ہے اور نااہلی کے بعد نوازشریف کو بہت محبت ملی ہے۔
لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور میںمخالفین کا جلسہ ناکام ہوا۔ جلسے میں کرسیا ں خالی تھیں اب بیلٹ باکس سے شیر نکلے گا،پاناما کیس کے منصف خود مدعی بن گئے لیکن 17 ستمبر کو عوام کی جے آئی ٹی لگے گی اس میں مدعی بھی عوام ہوں گے اور منصف بھی اور عوامی عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔
انکا کہنا تھاکہ یہ جو ہنر مند ہاتھ ہیں وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں، کیا ہر مند ہاتھ نواز شریف کا ساتھ دیں گے؟،این اے 120،الیکشن میں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد اب خلق خدا کے فیصلے کا وقت آگیا ہے۔نواز شریف جس راستے پہ نکلے ہیں وہ آسان نہیں ہے۔نااہلی کے بعد نوازشریف کو بہت محبت ملی ہے، نواز شریف کا ہر چاہنے والا اور ووٹر آج ان کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی خواتین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں لیکن انہوں نے یہ روایت بدل دی ہے۔