مسئلہ جزیرہ نما کوریا پراقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے تمام اراکین متحد ہو ں، چین

مسئلہ جزیرہ نما کوریا پراقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے تمام اراکین متحد ہو ں، چین

بیجنگ: چین نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا پر یک زبان ہو کر نئے ایٹمی میزائل تجربہ کی مخالفت کریں، چین چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے ارکان متحد رہیں، سیکورٹی کونسل کو خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرامن طریقے سے کوریائی تنصیبات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل ممبرران پر زور دیا ہے کہ وہ کورین پیننسولا پر یک زبان ہو کر نئے ایٹمی میزائل تجربہ کی مخالفت کریں۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے ارکان متحد رہیں۔اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرامن طریقے سے کوریائی تنصیبات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوریائی جزیرہ پر نئی پابندیوں بارے قرارداد کے مسودہ پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ تمام ممبران ممالک نے یک زبان ہو کر قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔

مصنف کے بارے میں