میکسیکوصدی کا بدترین زلزلہ قرار، 3روزہ سوگ کا اعلان

میکسیکوصدی کا بدترین زلزلہ قرار، 3روزہ سوگ کا اعلان

میکسیکو سٹی:میکسیکو میں آنے والے زلزلے نے ہر تباہی مچا دی ،صدی کا بدترین زلزلہ قرار دے دیا گیااور 3روزہ سوگ کا اعلا ن بھی کردیا گیا۔
میکسیکو میں آنے والے صدی کے بدترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 100ہوگئی، 200سے زائد زخمی ہیں، جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں، صدر میکسیکو نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔میکسیکو کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔
متاثرہ علاقوں میں اب تک 600سے زائد آفٹرشاکس محسوس کیے گئے۔آفٹر شاکس کے خوف سے لوگوں نے رات آسمان تلے گزاری، جمعرات کو بحرالکاہل میں آنے والے 8اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کو صدی کا بدترین زلزلہ قرار دیا جارہا ہے۔