چین نے فضا میں چلنے والی ٹرین بارے تحقیقات کا آغاز کر دیا

چین نے فضا میں چلنے والی ٹرین بارے تحقیقات کا آغاز کر دیا

بیجنگ: چین کی ائر سپیس کمپنی نے فضا میں چلنے والی ٹرین بارے تحقیق کا آغاز کر دیا ہے، ٹرین کی رفتار 4ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ پہنچ سکتی ہے، ٹرین ویکیوم پائپ لائنز کے ذریعہ رگڑ سے پاک سفر کرے گی، یہ ٹرین چینی حکومت کی جانب سے نئی جنریشن کے لئے ایک تحفہ ہو گا۔

چین کے معروف سرکاری روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کی ائر سپیس کمپنی نے فضا میں چلنے والی ٹرین بارے تحقیق کا آغاز کر دیا ہے سی اے سی سی کے سی اے آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیو شیان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹرین کی رفتار کسی بھی جیٹ طیارہ سے زائد ہو گی اس ٹرین کی رفتار 4ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ پہنچ سکتی ہے۔

لیو نے کہا کہ ٹرین ویکیوم پائپ لائنز کے ذریعہ رگڑ سے پاک سفر کرے گی۔بیجنگ سے شنگھائی کا فاصلہ تقریبا 1000 کلو میٹر ہے جو چین کی تیز رفتار ریل کے ذریعے 4.5 گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے لیکن اس جد ید ٹرین کے ذریعے کم خرچ اور انتہائی تیز رفتاری سے طے کیا جا سکے گا۔

اخبار نے بتایا کہ اس منصوبہ کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں ٹرین کی رفتار ایک ہزار کلومیٹر دوسرے میں 2ہزار ،تیسرے مرحلہ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ٹرین کی رفتار کو 3ہزار اور چوتھے مرحلہ میں 4ہزار تک بڑھایا جائے گا۔

مستقبل کی ٹرین کی ناقابل یقین رفتار کے علاوہ یہ ماحول کی حفاظت بھی کرے گی کیونکہ یہ جیواشم ایندھن کا استعمال نہیں کرے گی۔

مصنف کے بارے میں