محمد عامر آزادی کپ سے باہر ہوگئے

محمد عامر آزادی کپ سے باہر ہوگئے

لاہور:آزادی کپ کھیلنے کیلئے ورلڈ الیون ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ لیکن پاکستان ٹیم کے حوالے سے بری خبر یہ ہے کہ محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے آوٹ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا ورلڈ الیون سے پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں مقابلہ شام سات بجے شروع ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی 13 جبکہ تیسرا اور آخری 15 ستمبر کی شام سات بجے شیڈول ہے۔ سیریز کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔ شائقین بھی مقابلوں کے لئے پرجوش ہیں۔ گرین شرٹس کے لئے بری خبر یہ ہے کہ محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے آوٹ ہو گئے ہیں،اور کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے آزادی کپ سے باہر ہوئے۔

?