انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری کردیاگیا ہے،

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان زبردست مقابلہ جاری ہے اور دونو ں طر ف سے اس سیٹ کو جیتنے کیلئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے ۔
حلقے سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز چلارہی ہیں جب کہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی مہم میں شریک ہیں۔الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے 2 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلقے میں جلسہ (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کے لیے تھا اور کیپٹن (ر) صفدر نے 31 اگست کو حلقے میں جلسے کا انعقاد کیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔