پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر چیئرمین آئی سی سی میدان میں آگئے

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر چیئرمین آئی سی سی میدان میں آگئے

دبئی: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیئرمین ششانک منوہر بھی میدان میں آگئے ، انہوں نے کہا کہ آج کا دن دنیائے کرکٹ کے لئے اچھا دن ہے کہ پاکستان ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کر رہا ہے۔
چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ پرامید ہیں کہ پاکستان میں آج کا دن عالمی کرکٹ کی بحالی کا دن ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھ اکہ ورلڈ الیون اور آئی سی سی آفیشلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب وہاں معیاری کرکٹ کے لئے پرامید ہوں جب کہ پرجوش شائقین کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔
واضح رہے کہ نامور عالمی کرکٹرز پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے، اور وہ کل سے پاکستان کے خلاف ”آزادی کپ“ کی سریز کا آغاز کرے گی۔