شمالی کوریا اور شام میں ممنوعہ کیمیائی اسلحہ کی تیاری میں تعاون ہو رہا ہے ٗ اقوام متحدہ 

شمالی کوریا اور شام میں ممنوعہ کیمیائی اسلحہ کی تیاری میں تعاون ہو رہا ہے ٗ اقوام متحدہ 

نیو یارک :  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور شام کے درمیان ممنوعہ کیمیائی اسلحہ اور بلاسٹک میزائل کی تیاری کے سلسلے میں تعاون ہو رہا ہے 

8رکنی وفد کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا اور شام کے درمیان ممنوعہ کیمیائی اسلحے اور بلاسٹک میزائلوں کی تیاری کے سلسلے میں تعاون سے متعلق خبریں موصول ہوئی ہیں جن کا مشاہدہ جاری ہے۔شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کیلئے شامی حکومت تعاون کر رہی ہے۔


رپورٹ میں بتایا ہے کہ بحری راستے کے ذریعے شمالی کوریا اور شام کے درمیا ن بعض دفاعی ساز و سامان کی آمدو رفت روک دی گئی ہے جو کہ شمالی کوریا کی ایک کمپنی کے توسط سے جاری تھی۔ان الزامات پر تحقیق جار ی ہے اور اگر یہ سچ ثابت ہوئے تو سخت پابندیاں لگائی جانی چاہیے۔