’فاکس نیوز‘میں ایک بار پھر جنسی ہراسانی کا نیا اسکینڈل

’فاکس نیوز‘میں ایک بار پھر جنسی ہراسانی کا نیا اسکینڈل

واشنگٹن:امریکا میں روایتی نظریات کے مطابق نشریات پیش کرنے والے مقبول ٹی وی نیٹ ورک ’فاکس نیوز‘ کو ایک بار پھر جنسی ہراسانی کے ایک خطرناک اسکینڈل کا سامنا ہے۔ ایک سال سے کم عرصے میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا کیس ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’فاکس نیوز‘ نے ایک پروگرام کے پیش کار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔اگست کے اوئل میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فاکس نیوز نے پروگرام ’دی اسپیشلسٹس‘ کے میزبان ایرک بولنگ نے اپنی تین خواتین ساتھیوں کو متنازع تصاویر بھیجی تھیں۔
فاکس نیوز کی ویب سائیٹ کے مطابق تینوں خواتین کو متنازع تصاویر پچھلے چند برسوں کے دوران بھیجی گئیں۔فاکس نیوز نے اس تیسرے اسکینڈل کی تفصیلات اور اس میں ملوث پروگرام کے میزبان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم پچھلے دونوں کیسز کی غیر جانب دار ماہرین قانون کے ذریعے چھان بین کا اعلان کیا گیا تھا۔
’فاکس نیوز‘ کی ترجمان نے بتایا کہ وکلاءخفیہ طور پر الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم وہ تحقیقات میں کس نتیجے تک پہنچے ہیں اس کی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی۔