آئندہ فلم کا نام”منا بھائی چلے امریکا “ نہیں ہوگا، سنجے دت

آئندہ فلم کا نام”منا بھائی چلے امریکا “ نہیں ہوگا، سنجے دت

ممبئی: بالی وڈ سپر سٹار سنجے دت نے اپنی بلاک بسٹر فلم ”منا بھائی“ کے آئندہ سیکوئل کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔ انہوں کہا ہے کہ فلم منا بھائی سلسلے کی اگلی فلم کا عنوان ”منا بھائی چلے امریکا “نہیں ہو گا۔
بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار سنجے دت نے فلم بھومی کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم منا بھائی سلسلے کی اگلی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے لیکن اس کا عنوان منا بھائی چلے امریکا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلمساز راج کمار ہیرانی میری زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد منا بھائی ایم بی بی ایس سلسلے کی اگلی فلم کی عکسبندی شروع کریں گے اور امید ہے کہ فلم ا?ئندہ سال مکمل ہو جائے گی۔۔