پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا یہ تاریخی موقع ہے: وقار یونس

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا یہ تاریخی موقع ہے: وقار یونس

لاہور: سابق سٹار کرکٹر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا یہ ایک تاریخی موقع ہے اور اس موقع پر وہ سب کا انتظار لاہور میں قذافی سٹڈیم میں کریں گے

ایک ٹویٹ اور انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کی بحالی سب کرکٹ لورز کا ایک خواب تھی جس کو اب تعبیر مل رہی ہے ۔ اس موقع پر سب کو ایک ساتھ مل کر سوچنا چاہیے جیت کسی بھی ہو لیکن فائدہ کرکٹ کو ہو گا


ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ لاہور کی طرف جا رہے ہیں اور وہاں پر وہ اسی سفر کو دوبارہ شروع کرنے والے ہیں جس کا تعطل 8سال پہلے آ گیا تھا۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ 12ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں سب کرکٹ لورز کا انتظار کریں گے۔