ورلڈ الیو ن میچ، پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ورلڈ الیو ن میچ، پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

الاہور:دورہ ورلڈ الیون کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ اس پلان میں میچ دیکھنے آنے والوں اور آمدورفت کے لئے متبادل روٹس استعمال کرنے کی معلومات بھی فراہم کر دی گئیںہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے میچ دیکھنے آنے والے شائقین پارکنگ کے لئے مغلپورہ،مال روڈاور جیل روڈ والی ٹریفک براستہ نہر ایف سی کالج جبکہ مزنگ،اچھرہ اور وحدت روڈ کی ٹریفک براستہ شاہ جمال ایف سی کالج اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیںپارک کریں۔
اس کے علاوہ کاہنہ ،کوٹ لکھپت اور فیروزپور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی ،والٹن روڈ ،کیولری،جناح فلائی اوور،فردوس مارکیٹ اور ڈیفنس روڈ سے حسین چوک لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کے لئے جگہیں مختص ہیں۔کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کے لئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں جگہ مختص ہے۔
موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹا?ن ،گارڈن ٹاﺅن ،جوہر ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ برکت مارکیٹ اور نہر سے ہوتے ہوئے ایف سی کالج میں اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پارک کریں۔
شہر میں آمدورفت کے لئے کینال روڈ کے دونوں اطراف کھلے ہوں گے،کاہنہ ،کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانے کے لئے والٹن روڈ استعمال ہوسکے گا،جبکہ فردوس مارکیٹ ،حسین چوک ،ایم ،ایم عالم روڈ،منی مارکیٹ ،مین بلیووارڈ،صدیق ٹریڈ سینٹرٹریفک جاسکے گی۔فوارہ نمبر 1،صدیق ٹریڈ سینٹر،پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کے لئے کھلا ہوگا۔
یاد رہے کہ میچ دیکھنے آنے والوں کے پاس شناختی کارڈ اور ٹکٹوں کا پاس ہونا لازم ہے۔