عمران خان نے پی سی بی کی دعوت ٹھکرا دی

عمران خان نے پی سی بی کی دعوت ٹھکرا دی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈالیون کیخلاف آزادی کپ سیریز کے میچز دیکھنے کی دعوت ٹھکرا دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچوں کیلئے دعوت نامہ ارسال کیا تھا تاہم وہ پانچ روزہ دورے پر انگلینڈ چلے گئے ہیں اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت وطن واپس آئیں گے جب سیریز ختم ہو جائے گی۔