این اے120الیکشن میں کو ن جیتے گا ، کلثوم نواز کو زیادہ ووٹ ملیں گے یا یاسمین راشدکو؟

این اے120الیکشن میں کو ن جیتے گا ، کلثوم نواز کو زیادہ ووٹ ملیں گے یا یاسمین راشدکو؟

لاہور:لاہور کے ایک غیرسر کاری ادارے پلس کنسلٹنٹ نے این اے 120میں ایک سروے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 760مردوں اور760خواتین سمیت1520 ووٹرز کے انٹرویوز کئے گئے۔سروے کے دوران 18سال سے 34سال کے 808نوجوان ووٹرز سے انٹرویو لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرد افراد کے انٹرویوز کیلئے مرد افراد اور خواتین کیلئے خواتین ریسرچرز مختص تھیں۔سروے کے دوران مختلف قسم کے سوالات کئے گئے جن کے ذریعے حلقے کے عوام کے انتخابی رجحان کا اندازہ لیا گیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے120 کے 64فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ بیگم کلثوم نواز کو ووٹ دینا پسند کریں گے جبکہ 25فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ووٹ دیں گے۔
اسی طرح8فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی الحال کسی بھی فرد کو ووٹ دینے کا نہیں سوچا ،2فیصد افراد نے جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاءالدین انصاری کو جبکہ 1فیصد افراد نے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو ووٹ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔