امریکی پابندیوں سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا : شاہد خاقان عباسی

امریکی پابندیوں سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں اور فوجی تعاون میں کمی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچائیں گی اور دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منسوخی پر چین اور روس کی جانب جائیں گے۔ قومی دفاعی ضروریات پوری کرنے دوسری طرف دیکھنا پڑا ہے،چین سے ہمارے دیرینہ فوجی اور اقتصادی تعلقات ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، امریکا کی پابندیاں عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی اقدام امریکی کوششوں کے لیے ہی نقصان دہ ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔