ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف کے چنگل چھٹکارے کیلئے تجاویز پیش کر دیں

 ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف کے چنگل چھٹکارے کیلئے تجاویز پیش کر دیں
کیپشن: کرنٹ اکاونٹ خسارے کو حکمت عملی کے ذریعے کم کرنا ہو گا، ڈاکٹر اشفاق حسن۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف کے چنگل سے چھٹکارے کے لیے حکومت کو چند تجاویز پیش کی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے اور ہمیں آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کو حکمت عملی کے ذریعے کم کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے تجویز کیا ہےکہ چین کے مختلف شہروں میں روڈ شو کر کے یوآن میں رقم اٹھائی جا سکتی ہے جسے چین کے ساتھ تجارت میں استعمال کیا جائے تو ڈالر کی ضرورت کم ہو گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بانڈ فلوٹ کیے جا سکتے ہیں۔ غیر ضروری چیزوں کی درآمد بند کرنے سے مجموعی طور پر 9 سے 10 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق یہ ان کی اپنی رائے ہیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اور اس کا ایجنڈا وزیر خزانہ طے کریں گے۔