6 نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

10:54 AM, 11 Sep, 2018

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 6 نئے وزراء اور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔

 

تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

 

 

یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا جس میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل تھے جس کے بعد شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

مزیدخبریں