ڈیمز فنڈز کو بھیک کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے، چیف جسٹس

ڈیمز فنڈز کو بھیک کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے، چیف جسٹس
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیم فنڈز کو بھیک کہنے والے کم ظرف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیمز فنڈز کو بھیک کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمز فنڈز کے حوالے سے چیف جسٹس کے ریمارکس دیئے ہیں کہ جو قومیں اپنا فریضہ سرانجام دیتی ہیں وہ بھیک نہیں مانگتیں اورجو الزام لگا رہے ہیں کہ ہم ڈیمز فنڈز کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے پاس کوئی عذر (ایکسیوز)نہیں ہے وہ بھیک کا الزام لگا رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ ان لوگوں کا ظرف ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ظرف نہیں بلکہ کم ظرف لوگ ہیں،ہم قومی مفادکیلئے کام کررہے ہیں اورکم ظرف لوگ تنقیدکررہے ہیں۔