ایل او سی پر فائرنگ، شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

ایل او سی پر فائرنگ، شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
پاکستان نے سیز فائر معاہدے کیخلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ گزشتہ روز خنجر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 52 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوا۔


ذرائع کے مطابق پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔