شہباز شریف کا آج ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن جانے کا اعلان

شہباز شریف کا آج ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن جانے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : سابق وزیراعلیٰ پنجاب شریف نے بیگم کلثوم نوازشریف کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہاہے کہ ان کی میت کو پاکستان لایا جائے گا۔
"

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی تدفین پاکستان میں ہی ہوگی اور جیسے ہی لندن میں مجسٹریٹ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملے گا، میت کو وطن لانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ آج ہی پہلی دستیاب پرواز پر لندن کیلئے روانہ ہونگے ۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ سے لندن کے ہارلے کلینک میں زیر علاج تھیں اور وہ تقریبا ایک ماہ تک وینٹی لیٹرپر رہیں اور اس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہو رہی تھی لیکن گزشتہ رات اچانک ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی اور انہیں واپس وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔تاہم ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور آج وہ انتقال کر گئیں ہیں۔