وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: وزیراعظم عمرا ن خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کوقانون کے مطابق تمام سہولتیں دیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی شریف فیملی کوسہولتوں دینے کی ہدایت کی ہے ۔

bfff3acdb69d165c655d5f8e7b58d6d3

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں تھیں ۔کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔