صدر ، آرمی چیف اور سیاسی رہنماؤں کا کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

صدر ، آرمی چیف اور سیاسی رہنماؤں کا کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

9a1aef508321caa46e36dcb4c22214f7

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

25346a4d9219da51deaab9a7c121659f

 پیپلز پارٹی سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میری وجہ سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر میں ان سے معذرت چاہتا ہوں۔یادرہے کہ جون میں اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ’کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں۔

سابق گورنر سندھ  اور ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایک اعلیٰ شخصیت کی مالک تھی اور کسی بھی سیاسی نقطہ نظر سے ہٹ کر وہ ایک رول ماڈل تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ساری دعائیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی  کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ کلثوم نواز سیاسی بصیرت رکھنے والی اور مدبر خاتون تھیں اور وہ واحد خاتون تھیں جنہوں نے پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔