بیگم کلثوم نواز کو نواز شریف اور مریم نواز کے قید ہونے کا علم نہیں تھا

بیگم کلثوم نواز کو نواز شریف اور مریم نواز کے قید ہونے کا علم نہیں تھا

لندن:سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازآخر ی وقت تک نوازشریف اور بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں لا علم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بیٹے  حسین نواز نےوالدہ کے  انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ، حسین نوا ز نےاس بات کا  انکشاف کیا کہ والدہ کو ابو اوربہن کے بارے میں لاعلم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں۔


حسین نواز کا کہناتھا  کہ جب سے ان کو ہوش آیا تھاوہ اشاروں میں بات کرنے کے قابل ہوگئی تھیں، وہ اکثر مریم نواز اور نواز شریف کے بارے میں پوچھا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتے  ، گزشتہ روز بھی والدہ نے نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں پوچھا تھا۔