نواز شریف کی بیگم مرحوم کلثوم نواز سے آخری گفتگو

نواز شریف کی بیگم مرحوم کلثوم نواز سے آخری گفتگو

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور:میاں نوازشریف کی کلثوم نواز سے اسپتال میں ملاقات کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کو آواز دے رہے ہیں اور انہیں آنکھیں کھولنے کا کہہ رہے ہیں لیکن اس دوران کلثوم نواز بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں تھیں ۔کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھالیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں ۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی تدفین پاکستان میں ہی ہوگی اور جیسے ہی لندن میں مجسٹریٹ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملے گا، میت کو وطن لانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔