بیگم کلثوم نواز نیک پارسا اور شفیق خاتون ،انتقال شریف خاندان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ،اعتزاز احسن

بیگم کلثوم نواز نیک پارسا اور شفیق خاتون ،انتقال شریف خاندان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ،اعتزاز احسن

لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنماءاعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کی صحت پر سخت بیان پر معافی ْمانگتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نیک پارسا اور شفیق خاتون تھیں، ان کا انتقال شریف خاندان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ 

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر آنے کے بعد اعتزاز احسن نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بڑی نیک پارسا اور شفیق خاتون تھیں جن کا انتقال شریف خاندان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے گراں قدر خدمات تھیں اور وہ پرویز مشرف کے دور میں جواں مردی سے ڈٹی رہیں۔

یاد رہے اعتزاز احسن نےکہا تھا کہ  بیگم کلثوم نواز کا علاج جس ہارلے سٹریٹ کلینک میں ہو رہا ہے وہ بھی شریف خاندان کی ملکیت لگتا ہے کیونکہ ان کے علاوہ وہاں اور کسی کو آتے جاتے نہیں دیکھا گیا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ کلینک کینسر کے مریضوں کیلئے نہیں ہے۔