بیگم کلثوم نواز کا انتقال ،مریم نوازاڈیالہ جیل میں انتہائی غمزدہ ہیں

بیگم کلثوم نواز کا انتقال ،مریم نوازاڈیالہ جیل میں انتہائی غمزدہ ہیں

راولپنڈی : سابق خاتون اول  لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں اور یہ خبر ملنے پر ان کی بیٹی مریم نواز  انتہائی غمزدہ ہیں جن کیلئے خود پر قابو پانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز شریف اس وقت بہت غمزدہ ہیں اور اپنے آنسوﺅں پر قابو نہیں رکھ پا رہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے۔ اہل خانہ مریم نواز شریف کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی اور نواز شریف انہیں دلاسہ دینے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے بچوں کو بھی کافی دیر تک گلے کیساتھ لگائے رکھا اوراپنی  والدہ کا چہرہ آخری کال پر ہی دکھا دینے کی بات کرتی رہیں۔