اللہ تعالی کلثوم نواز کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، چیف جسٹس

اللہ تعالی کلثوم نواز کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، چیف جسٹس
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شریف خاندان سے تعزیت کی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے تعزیتی پیغام میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحومہ کے غمزدہ خاندان کیساتھ بھی تعزیت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز آج لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئیں۔ان کی میت کو جمعہ کے روز  پی آئی اے کی فلائٹ سے پاکستان لایا گا اور ادھر ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی جائے گی ۔ ان کی نمازِ جنازہ  اور دیگر مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے نواز شریف ، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کو پے رول پر رہائی ملنے کا بھی امکان ہے ۔