پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کو پنجاب میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کو پنجاب میں اہم عہدہ مل گیا
کیپشن: عون چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر مقرر،فوٹو فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی عون چوہدری کی وزیراعلی پنجاب کے مشیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

aa3a2df9e92dae54337ea2e178648285

پنجاب حکومت میں عہدہ ملنے کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے کہا کہ میری زندگی اور خدمات پاکستان کیلئے وقف ہیں۔