پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کو پنجاب میں اہم عہدہ مل گیا

10:13 PM, 11 Sep, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی عون چوہدری کی وزیراعلی پنجاب کے مشیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت میں عہدہ ملنے کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے کہا کہ میری زندگی اور خدمات پاکستان کیلئے وقف ہیں۔

مزیدخبریں