پی آئی اے نے سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

پی آئی اے نے سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا
کیپشن: image by facebook

سیالکوٹ: پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سیالکوٹ کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کرواتے ہوئے براہ راست لندن کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے جس سے تاجر حضرات کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے شکور مرزا کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ائرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست ہفتہ وار پرواز چلانے کا آعاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کی لندن سے آنے والی افتتاحی پرواز پی کے 778 صبح چھ بجے 107 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ، ان کا کہنا تھا کہ پرواز ہوائی اڈے پر اترنے پر پانی کی توپوں سے خصوصی سلامی دی گئی۔

سیالکوٹ لندن سے آنے والی پرواز کے پہلے مسافر محمد عباس نے فیتہ کاٹ کر دیگر فضائی مہمانوں کی آمد کا اعلان کیا , وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، پی آئی اے کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک ، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی و دیگر نے مسافروں کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔

پرواز  پی کے 777 تقریبا 294 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ سے لندن کے لئے بھی روانہ ہوئی۔