پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، ٹارچر کرنے کیلئے نہیں: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، ٹارچر کرنے کیلئے نہیں: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

 لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے صاف صاف بتا دیا کہ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، ٹارچر کرنے کیلئے نہیں، کسی بھی علاقے میں ٹارچر سیل ملا تو ڈی ایس پی اور ڈی پی او ذمے دار ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کلچر بدلنے میں وقت لگے گا۔ کوئی بھی کام ایک دن میں نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم پولیس نظام کو ٹھیک کرنے کا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔ ہم پر تنقید کرنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن نہ بھولیں۔ دوسری جانب اسلام آباد کے تھانوں میں موبائل نہ لے جانے کا معاملہ، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کے تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کی خبر بے بنیاد ہے۔ وفاقی پولیس نے تھانوں میں موبائل فون نہ لے جانے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

تھانوں میں آنے والے شہری قابل احترام ہیں ان سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت، شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ وفاقی پولیس کا ماٹو ہے۔