مامون جعفر تارڑ نے جلالپور بھٹیاں کی عوام کے دل جیت لیے, علاقے کی عوام نے نیونیوز کا شکریہ ادا کیا

مامون جعفر تارڑ نے جلالپور بھٹیاں کی عوام کے دل جیت لیے, علاقے کی عوام نے نیونیوز کا شکریہ ادا کیا

 جلال پور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نیو نیوز سے ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گرلز ایلیمنٹری سکولز کے سامنے سے گندگی کی خبر نشر ہوئی تو ایم پی اے میاں مامون جعفر تارڑ نے علاقہ کا وزٹ کیا۔


ایم پی اے نے سی او میونسپل کیمٹی کو گندگی کے ڈھیر ختم کروانےکے احکامات جاری کیے میونسپل کمیٹی کے سی او عبدالحئی نے اسکولز کے سامنے سے گندگی کے ڈھیر ختم کروا کر صفائی کروا دیئے۔

جس پر اسکولز انتظامیہ نے ایم پی اے اور سی او میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا،شہریوں نے اسکولز کے سامنے سے گندگی کے ڈھیروں کی خبر نشر کرنے پرنیو نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

نیو نیوز کی خبر بدولت ایم پی اے صاحب نے ایکشن لے کر گندگی کے ڈھیر ختم کروائے۔