'بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر پر غلطی نہیں کرسکتا'

'بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر پر غلطی نہیں کرسکتا'

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کشمیر کاز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر پر غلطی نہیں کرسکتا جبکہ موجودہ سلیکٹڈ نمائندے غلطی پر غلطی کر رہے ہیں۔ حکومت غیر جمہوری رویہ اپنا رہی ہے۔ وزیراعظم ہر اعلان پر یوٹرن لے لیتے ہیں، ہماری حکومت ہوتی تو وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے۔ پاکستان نے ملکر آمریت اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ حکومت معیشت سمیت اہم امور سنبھالنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

سندھ میں عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ این ایف سی کے تحت حصہ نہ ملنے سے ہر شہری کو نقصان ہو رہا ہے۔ پہلے دن کہا تھا جس کو جیل میں ڈالنا ہے ڈال دو، آئین سے نہیں ہٹیں گے۔ پیپلزپارٹی ظلم برداشت کرنے کیلئے تیار ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد احتجاج کا اپنا فیصلہ ہے۔ بارشوں میں پی ٹی آئی نے کچرا اٹھا کر دوسری جگہ پر پھینک دیا۔ حکمران فوٹو سیشن اور صرف تماشے میں لگے ہوئے ہیں۔