پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق،  پاکستان آرمی میں چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی ہیں۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجرجنرل محمد چراغ حیدر شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ،  میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل خالد ضیا  کو  بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے  پر ترقی دےدی گئی ہے۔