حکومت کا کراچی کے  مسائل کے حل کے لیے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

حکومت کا کراچی کے  مسائل کے حل کے لیے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: حکومت کراچی کے  مسائل حل کرنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے، آئین کے آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کا اشارہ دیدیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی  میں سیوریج ، گندگی کے ڈھیر اور صاف پانی سمیت دیگر مسائل کم ہی نہیں ہو رہے ، ان  مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت  نے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جس کے لیے کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149(4) کو نافذ کرنے کا اشارہ دیدیا گیا۔

 

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا  کہ کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) نافذ کرنیکا ارادہ ہے،کراچی  شہر میں اب اس آرٹیکل کے نفاذ کا وقت آگیا ہے، میں اس آرٹیکل کے نفاذ کے حق میں ہوں۔

 

وزیر قانون نے کہا  کہ آئین کےآرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا، دیکھنا ہوگا سندھ گورنمنٹ لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔