توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے کیپٹن (ر)صفدرکی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی 

 توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے کیپٹن (ر)صفدرکی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی 


لاہور: مریم نوازکی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں عدالت نے کیپٹن (ر)صفدرکی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب آفس پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن (ر)صفدر دیگر لیگی رہنماں کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے دلائل دئیے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس پر پتھرا کرانے اور کارکنوں کی ہنگامہ آرائی میں کیپٹن (ر) صفدر ملوث ہے،جس پر لیگی رہنما کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ چوہنگ پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا،اپنی بیوی مریم صفدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گیا تھا مگر ہم پر ہی دہشت گردی کا بے بنیاد پرچہ درج کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر سمیت سات لیگی رہنماں کی عبوری ضمانت میں سولہ ستمبر تک توسیع کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ سانحہ موٹروے پولیس کے لئے ٹیسٹ کیس ہے،اگرشہباز شریف حکومت میں ایسا ہوتا تو ملزمان چوبیس گھنٹوں میں ہی پولیس کی گرفت میں ہوتے۔